Children (بچوں کے لئے) Children’s Books Islami Waqiat(اسلامی واقعات)

Ihsas K Ansu By Naeem Ahmed Baloch

Ihsas K Ansu By Naeem Ahmed Baloch

احساس کے آنسو

Ihsas K Ansu By Naeem Ahmed Baloch

loading...

سیدنا یونس ﷤کا واقعہ جس کا کچھ حصہ تو خود قرآن میں مذکور ہے اور کچھ روایاتِ حدیث و تاریخ سے ثابت ہے، وہ یہ ہے کہ حضرت یونس ﷤کی قوم عراق میں موصل کے مشہور مقام نینوی ٰمیں بستے تھے، ان کی ہدایت کے لئے اللہ تعالیٰ نے حضرت یونس﷤کو بھیجا، انھوں نے ایمان لانے سے انکار کیا،اللہ تعالیٰ نے یونس ﷤کو حکم دیا کہ ان لوگوں کو آگاہ کردو کہ تین دن کے اندر اندر تم پر عذاب آنے والا ہے، حضرت یونس ﷤ نے قوم میں اس کا اعلان کردیا، قوم یونس نے آپس میں مشورہ کیا تو اس پر سب کا اتفاق ہوا کہ ہم نے کبھی یونس ﷤کو جھوٹ بولتے نہیں دیکھا اس لئے ان کی بات نظر انداز کرنے کے قابل نہیں، مشورہ میں یہ طے ہوا کہ یہ دیکھا جائے کہ یونس ﷤ رات کو ہمارے اندر اپنی جگہ مقیم رہتے ہیں تو سمجھ لو کہ کچھ نہیں ہوگا، اور اگر وہ یہاں سے کہیں چلے گئے تو یقین کر لو کہ صبح کو ہم پر عذاب آئے گا، حضرت یونس رات کو اس بستی سے نکل گئے، صبح ہوئی تو عذابِ الٰہی ایک سیاہ دھوئیں اور بادل کی شکل میں ان کے سروں پر منڈلانے لگا اور فضاء آسمانی سے نیچے ان کے قریب ہونے لگا تو ان کو یقین ہوگیا کہ اب ہم سب ہلاک ہونے والے ہیں، یہ دیکھ کر حضرت یونس ﷤ کو تلاش کیا کہ ان کے ہاتھ پر مشرف بایمان ہوجائیں اور پچھلے انکار سے توبہ کرلیں مگر یونس ﷤کو نہ پایا تو خود ہی اخلاصِ نیت کے ساتھ توبہ و استغفار میں لگ گئے، بستی سے ایک میدان میں نکل آئے، عورتیں بچے اور جانور سب اس میدان میں جمع کردئے گئے، ٹاٹ کے کپڑے پہن کر عجز و زاری کے ساتھ اس میدان میں توبہ کرنے اور عذاب سے پناہ مانگنے میں اس طرح مشغول ہوئے کہ پورا میدان آہ و بکا سے گونجنے لگا، اللہ تعالیٰ نے ان کی توبہ قبول فرمالی اور عذاب ان سے ہٹا دیا۔ سیدنا یونس ﷤ کاقصہ کئی حوالوں سے منفرد ہے ۔ ایک یہ کہ حصرت یونس ﷤ کی قوم دنیا کی واحد قوم ہے جسے عذاب کے وقت تو بہ نصیب ہوئی۔ اس قصے کی دوسری انفرادیت یونس ﷤ کی شخصیت ہے ۔ ان پر جب قوم کا ایک بھی فرد ایمان نہ لایا توہ غیرتِ حق میں آکر وقت سےپہلے اپنی بستی چھوڑ کرچلے گئے۔اس سےاس عظیم قصے کوایک نیا رخ ملا۔ زیرتبصرہ کتابچہ سیدنا یونس ﷤ کے قصے پر مشتمل ہے اس کتاب میں اس قصے کوایک کہانی کی صورت میں بیان کیا گیا ہے۔ اور عام طور پر سیدنا یونس﷤ کی بھول کے حوالے سے طرح طرح کی باتیں بنائی جاتی ہیں ۔ اس کتاب میں ان تمام غلط فہمیوں کودور کیاگیا ہے ۔اورسید نا یونس ﷤ سےایسی کسی بات کو منسوب نہیں کیا گیا جس کاقرآن وحدیث اوردوسری الہامی کتب میں حوالہ نہ ملتا ہو۔اشاعت کتب کے عالمی ادارے ’’دار السلام ‘‘ نےانبیاء کے واقعات وقصص کو بچوں کے لیے کہانیوں کی صورت میں شائع کیا ہے یہ کتاب بھی اسی سلسلہ کا حصہ ہے ۔ اللہ تعالیٰ ناشرین کی اس عمدہ کاوش کوقبول فرمائے (آمین)

Download

Loading...

About the author

Zakia Muzamil

Leave a Comment